بھارت ظلم و تشددسے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کراسکتا، برجیس طاہر

کشمیری بھارت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود حق خودارادیت کا پیدائشی حق لے کر رہیں گے، حکومت پاکستان دُنیا بھر میں کشمیریوں کے حقوق کی آواز پرُ زور انداز سے بلند کر رہی ہے، اس ضمن میں عالمی ضمیر کو جگانیکیلئے ہر بین الاقوامی فورم پر متحرک سفارت کاری کی جارہی ہے، حکومت آزادکشمیر میںنوازشریف کے وژن کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہے ،سابق وزیر اعظم کے خلاف تمام تر سازشیں ناکام ہوگی اور 2018 کے انتخابات میں پاکستان کے عوام ایک بار پھر اپنے ووٹ کا حق نوازشریف کے حق میں ڈال کر خوشحالی اور ترقی کے مشن کی تکمیل کریں گے وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے ملاقات میں گفتگو

منگل 14 نومبر 2017 19:03

بھارت ظلم و تشددسے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کیشدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ظلم و تشددسے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کراسکتااور یہ کہ کشمیری بھارت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود حق خودارادیت کا پیدائشی حق لے کر رہیں گے، حکومت پاکستان دُنیا بھر میں کشمیریوں کے حقوق کی آواز پرُ زور انداز سے بلند کر رہی ہے اور اس ضمن میں عالمی ضمیر کو جگانے کے لیے ہر بین الاقوامی فورم پر متحرک سفارت کاری کی جارہی ہے، حکومت آزادکشمیر میں محمدنوازشریف کے وژن کی تکمیل کے لیے دن رات کوشاں ہے ،سابق وزیر اعظم محمدنوازشریف کے خلاف تمام تر سازشیں ناکام ہوگی اور 2018 کے انتخابات میں پاکستان کے عوام ایک بار پھر اپنے ووٹ کا حق نوازشریف کے حق میں ڈال کر خوشحالی اور ترقی کے مشن کی تکمیل کریں گے ۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے حکومت آزادجموں وکشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے سلام آباد میں ملاقا ت کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے علاوہ آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پالیسیزز سے متعلق بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ظلم و تشددسے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کراسکتااور یہ کہ کشمیری بھارت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود حق خودارادیت کا پیدائشی حق لے کر رہیں گے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان دُنیا بھر میں کشمیریوں کے حقوق کی آواز پرُ زور انداز سے بلند کر رہی ہے اور اس ضمن میں عالمی ضمیر کو جگانے کے لیے ہر بین الاقوامی فورم پر متحرک سفارک کاری کی جارہی ہے ۔آزادکشمیر کے سینئر وزیر نے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی آواز دُنیا میں پرُ زور انداز میں بلند کرنے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے علاوہ ایل اوسی پر رہنے والے آزادکشمیر کے عوام بھی بھارتی جارحیت اور بلااشتعال فائرنگ کا بڑے حوصلے اور عزم سے مقابلہ کررہے ہیں۔

اُنہوںنے کہاکہ وہ دن دور نہیں کہ جب مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کے حصول کے لیے پرُامن تحریک رنگ لائے گی اور وہ اپنا حق خود ارادیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیںگے۔ملاقات میں آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبے پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر میں محمدنوازشریف کے وژن کی تکمیل کے لیے دن رات کوشاں ہے اور حکومت کی یہ کوشش ہے کہ آزادکشمیر کو ترقی وخوشحالی کے لیے وہ تمام وسائل فراہم کیے جائیں جن کاوعدہ محمدنوازشریف نے آزادکشمیر کے عوام سے کر رکھا ہے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آزادکشمیر میں محمدنوازشریف کے وژن اور پالییسزز کی تکمیل کے لیے پرُعزم ہیں۔

اس موقع پر چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ آزادکشمیر میں محمدنوازشریف کے وژن کے عین مطابق آزادکشمیر میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغازہو چکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر کے بجٹ میںیکمشت دوگنا اضافہ اور سی پیک منصوبوں میں آزادکشمیر کی شمولیت نوازشریف کی آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی ظاہر کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ راجہ فاروق حیدر کی قیادت میںآزادکشمیر حکومت میرٹ کی پاسداری اور شفافیت کے ذریعے آزادکشمیر میں ترقی وخوشحالی کے اُس خواب کی تعبیر کر رہی ہے جو محمدنوازشریف نے آزادکشمیر سے متعلق دیکھ رکھا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ محمدنوازشریف پاکستان کی اور آزادکشمیر کی سیاست کا بنیادی ستون ہیں اور آزادکشمیر کے عوام محمدنوازشریف کو سیاست سے بے دخل کرنے کے کسی بھی اقدام کی مخالفت کریں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ محمدنوازشریف کے خلاف تمام تر سازشیں ناکام ہوگی اور 2018 کے انتخابات میں پاکستان کے عوام ایک بار پھر اپنے ووٹ کا حق نوازشریف کے حق میں ڈال کر خوشحالی اور ترقی کے اُس مشن کی تکمیل کریں گے جو محمدنوازشریف نے گلگت بلتستان ،آزادکشمیر اور فاٹا سمیت پورے پاکستان میں شروع کر رکھا تھا۔