اسلام آباد ہائی کورٹ نے محمدنواز شریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیئے

منگل 14 نومبر 2017 19:03

اسلام آباد ہائی کورٹ نے محمدنواز شریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کیلئے دائر کی گئی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ۔ منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی جانب سے ان کے وکیل اعظم تارڑ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیرغور نہیں لایا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم کے وکیل نے استدعا کی کہ تینوں ریفرنسز کو یکجا نہ کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت تک احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی ۔

متعلقہ عنوان :