جناب والا کوئی جلدی نہیں ،سب جلد بازیاں نوازشریف کیلئے تھیں،مریم نواز کی عدلیہ پر تنقید

ْکسی نے عمران سے یہ نہیں پوچھا کہ2 سال کہاں تھے،اشتہاری کی 4 مقدمات میں ضمانت ہوگئی،ٹوئٹ

منگل 14 نومبر 2017 18:44

جناب والا کوئی جلدی نہیں ،سب جلد بازیاں نوازشریف کیلئے تھیں،مریم نواز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عدلیہ پر سوال کیا ہے کہ کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ آخر دو سال تک کہاں تھے عمران خان کا کیس قانونی اعتبار سے حقیقت میں اقامہ کے لطیفے سے زیادہ سنگین ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز عمران خان کا انسداد دہشت گردی کی عدالت میںچاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد رد عمل میں مریم نواز نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جناب والا کوئی جلدی نہیں ہے کیونکہ سب جلدبازیاں صرف نواز شریف کے لئے تھیں نواز شریف کے خلاف فیصلہ کروانے کے لئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گے عدل کے سارے سانچے نواز شریف اور اس کے خاندان کے لئے تھے مریم نواز نے کہا کہ دوسروں سے نہ تو سوال اور نہ ہی جواب ہورہے ہیں یہاں تک کے کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ آخر تم 2 سال تک کہاں تھے عمران خان کا کیس قانونی اعتبار سے ہمارے اقامہ کے لطیفے سے زیادہ سنگین ہے اب قوم اس کیس کے فیصلے کا بھی انتظار کررہی ہے