اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ2017 معطل کر دیا، فریقین کو نوٹسز جاری

منگل 14 نومبر 2017 18:42

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ2017 معطل کر دیا، فریقین کو نوٹسز ..
ٍ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے انتخابی اصلاحات کے ذریعے ختم نبوت کے متعلق شقوں میں ترمیم کے حوالے سے آئینی درخواست پر سماعت کی دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے حافظ ارفات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ختم نبوت کے متعلق تمام شقوں اور حلف نامہ کو فوری طور پر اصل حالت میں بحال کیا جائے بعدازاں عدالت نے الیکشن ایکٹ 2017آئندہ سماعت تک معطل کرنے اور فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 2ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :