کرنل (ر) شجاع خانزادہ میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب (کل )ہوگی

صوبائی وزراء چودھری شیر علی ،جہانگیر خانزادہ، سیکرٹری سپورٹس محمد عامر جان ،کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی عبدالجوادمہمان خصوصی ہونگے

منگل 14 نومبر 2017 18:26

کرنل (ر) شجاع خانزادہ میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب (کل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ منگل کے روز نشترپار ک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں شروع ہوگیا، ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 15نومبر بروز بدھ کو جمنیزیم ہال میں صبح 10بجے منعقد ہوگی، صوبائی وزیر معدنیات چودھری شیر علی خان، صوبائی وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان اور کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی عبدالجواد تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :