ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے دورکنی وفد کی سنٹرل پویس آفس میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز سے ملاقات

منگل 14 نومبر 2017 18:22

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے دورکنی وفد کی سنٹرل پویس آفس میں آئی جی ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے دورکنی وفد نے فیلڈ سیکیورٹی آفیسرمسٹر داؤدی مسیکا کی سربراہی میں سنٹرل پویس آفس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نوازخان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میںڈائریکٹر یونیسیف مسٹر نیکولیس ہالمس بھی موجود تھے ۔ملاقات میں سیکیورٹی انتظامات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے وفد کے شرکا کو صوبے کے مختلف اضلاع میں WHOپراجیکٹس کے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میںصحت اور تعلیم سمیت مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کیلئے آئے غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ شب و روز کوشاں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی ماہرین اور سرمایہ کارپاکستان کے ترقیاتی پراجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں لہذاانکی سیکیورٹی کو ہر سطح پر اولیت دی جارہی ہے۔ وفد کے شرکا نے بہترین سیکیورٹی انتظامات مہیا کئے جانے پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :