احتساب عدالت میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف 3نیب ریفرنسز کی سماعت (کل) ہو گی

منگل 14 نومبر 2017 18:18

احتساب عدالت میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف 3نیب ریفرنسز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف 3نیب ریفرنسز کی سماعت (کل) بدھ کو ہو گی،سابق وزیراعظم اپنی صاحبزادی اور داماد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف لندن فلیٹس جبکہ نواز شریف کے خلاف لندن فلیٹس، فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز میں ٹرائل شروع ہو گا،سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں گے، پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی کے دستے تعینات ہوں گے،جوڈیشل کمپلیکس اور اطراف کی سڑکیں بند کر دی جائیں گی، کمرہ عدالت میں صرف وہی شخص جا سکے گا جس کا نام پیشگی تیار کی گئی فہرست میں موجود ہو گا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نواز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور لیگی سینیٹرز بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچیں گے۔