اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں ہر ممکن تعاون فراہم کررہے ہیں ،گورنر سندھ
قومی تقاضوں ،عصر حاضر اور علمی ضروریات کے مطابق نصاب کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے ، محمد زبیر پاک برطانیہ یونیورسٹیز کے مابین تعاون اہم ثابت ہو گا۔برطانوی یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹیو سے ملاقات
منگل 14 نومبر 2017 18:12
(جاری ہے)
اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے وائس چانسلر قاضی خالد علی اور مشاہد زبیری بھی موجود تھے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وقت کے ساتھ ترجیحات کی تبدیلی اور ترجیحات کی تبدیلی ساتھ ساتھ علمی ضروریات اور عہد حاضر کے مطابق نصاب کی تشکیل سے ترقی کی دوڑ میں شامل ہوا جا سکتا ہے ،صوبہ کی جامعات کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات قومی خدمت اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی یونیورسٹیز کو معیار تعلیم میں دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل ہے، پاک برطانیہ یونیورسٹیز کے مابین دو طرفہ تعاون ، علمی ماہر ین کے وفود کے تبادلوں ، باہمی مقالوں اور علمی موضوعات پر مشاورت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ عصر حاضر سے ہم آہنگ نصاب کی تیاری اور طالب علموں کی علمی ضروریات پوری کرنے میں اہم ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سمیت پورے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ اسکیم متعارف کرائی، جس سے نوجوانوں کو زبردست فائدہ حاصل ہورہا ہے ، نوجوان لیپ ٹاپ کے ذریعہ دور جدید میں ہونے والی تبدیلیوں سے نہ صرف آشنا ہو رہے ہیں بلکہ ان میں بھی اس طرح کی تحقیق میں حصہ لینے کی بھرپور دلچسپی بھی ابھر رہی ہے ، مثبت اشاریوں کے باعث وزیر اعظم پاکستان نے اس اسکیم کا دائرہ کار کو مزید بڑھادیا ہے جبکہ صوبہ کی جامعات میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے ہو نہار طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو اپنے والدین کے ساتھ گورنر ہائوس میں مدعو کیا جارہا ہے تاکہ دیگر طالب علموں میں بھی اعلیٰ تعلیم کے حصول اور نمایاں کارکردگی کا جذبہ ابھا را جاسکے ۔ملاقات میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر Mr.Hastings Wolfe Mckenzie نے بتایا کہ پاکستانی یونیورسٹیز میں معیار تعلیم کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل قدر ہیں با الخصوص صوبہ سندھ کی جامعات میں بھی اعلیٰ تعلیم کے فروغ ،علمی ضروریات اور قومی تقاضوں کے مطابق نصاب کی تیاری کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت خوش آئند ہے اس ضمن میں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء سرفہرست ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.