الیکٹیبلز کسی کے نہیں ہوتے آج یہاں تو کل وہاں ،ہماری قوت کارکن ہیں، نظریئے کی بنیاد ..
تازہ ترین : 1
الیکٹیبلز کسی کے نہیں ہوتے آج یہاں تو کل وہاں ،ہماری قوت کارکن ہیں، ..

الیکٹیبلز کسی کے نہیں ہوتے آج یہاں تو کل وہاں ،ہماری قوت کارکن ہیں، نظریئے کی بنیاد پر انتخاب لڑیں گے‘ بلال بھٹو زرداری

ہمارہ حدف صرف ایک انتخاب جیتنا نہیں ،کہیں آگے کی سوچتے ہیں،جن کا حدف صرف ایک انتخاب ،مقصد اقتدار ہو وہی الیکٹیبلز کے پیچھے بھاگتے ہیں چیئرمین پیپلز پارٹی کی فیصل آباد ڈویژن کے وفد سے گفتگو ،سابق رکن پنجاب اسمبلی کے بیٹے سرمد حسین کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکٹیبلز کسی کے نہیں ہوتے آج یہاں تو کل وہاں ،ہماری قوت کارکن ہیں، نظریئے کی بنیاد پر انتخاب لڑیں گے ،ہمارہ حدف صرف ایک انتخاب جیتنا نہیں اس سے کہیں آگے کی سوچتے ہیں،جن کا حدف صرف ایک انتخاب اور مقصد اقتدار ہو وہی الیکٹیبلز کے پیچھے بھاگتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کے صدر حسن مرتضی اور دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول بھٹو سے ملاقات میں سابق رکن پنجاب اسمبلی فضل حسین راہی کے بیٹے سرمد حسین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکٹیبلز نہیں نظریے کی بنیاد پر انتخاب لڑیں گے، الیکٹیبلز کی پرواہ نہیں ،کارکنوں کی قوت سے مقابلہ کروں گا،پیپلز پارٹی نے پہلے کبھی الیکٹیبلز کے کندھوں پر سیاست کی نہ اب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹیبلز کسی کے نہیں ہوتے آج یہاں تو کل وہاں ،ہماری قوت کارکن ہیں،کارکن الیکٹیبلز کے جانے سے پریشان نہ ہوں ہمارہ بھروسہ نظریہ اور کارکن ہیں،ہم قومی ایشوز ،آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی سیاست کرتے ہیں،ہمارہ حدف صرف ایک انتخاب جیتنا نہیں اس سے کہیں آگے کی سوچتے ہیں، جن کا حدف صرف ایک انتخاب اور مقصد اقتدار ہو وہی الیکٹیبلز کے پیچھے بھاگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی تنظیموں کو فیصلوں کا مکمل اختیار ہے،تمام رہنما پارٹی تنظیموں کے فیصلوں کے تابع ہیں، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ بڑے نام کی وجہ تنظیمی فیصلوں کے پابند نہیں تو ایسا نہیں چلے گا،تنظیموں کے اوپر کسی کی اجارہ داری نہیں چلے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 18:08:36

اپنی رائے کا اظہار کریں