وفاقی حکومت بلوچستان میں بحالی امن کے لئے صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کوئٹہ میں اعلی سطحی اجلاس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 14 نومبر 2017 17:24

وفاقی حکومت بلوچستان میں بحالی امن کے لئے صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14نومبر۔2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں بحالی امن کے لئے صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔گورنر ہاﺅس کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس میں وزیراعظم کو بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں بحالی امن کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،وفاقی حکومت صوبے میں بحالی امن کے لئےصوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔

اجلاس کی صدارت وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کی جبکہ وزیراعلی نواب ثناءاللہ زہری،کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ اوردیگرحکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہاکہ بلوچستان میں ماضی کی نسبت امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے، صوبے میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، رہے سہے عناصر کا خاتمہ کر کےصوبے کی عوام کو خوشیاں لوٹائیں گے۔اس سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی گورنرہاﺅس پہنچے جہاں ان کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی، اجلاس سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءا للہ زہری نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف امورپربات چیت ہوئی۔