وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس، سی پیک، شمسی ٹیوب ویل، خصوصی اقتصادی زونز، واٹر مینجمنٹ، تیل اور گیس کے منصوبے شامل کئے گئے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی بریفنگ

منگل 14 نومبر 2017 17:15

وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس، ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے، بلوچستان کے ایڈشنل چیف سیکرٹری نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بریفنگ دی، جس میں سی پیک، شمسی ٹیوب ویل، خصوصی اقتصادی زونز، واٹر مینجمنٹ، تیل اور گیس کے منصوبے شامل کئے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔