برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سرفلپ جانز کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،ظفر ..
تازہ ترین : 1
برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سرفلپ جانز کا نیول ہیڈکوارٹرز ..

برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سرفلپ جانز کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،ظفر محمود عباسی سے ملاقات

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی، ایڈمرل سرفلپ کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء) برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سرفلپ جانز نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ایڈمرل سرفلپ جانز نے ملاقات کی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی، ایڈمرل سرفلپ کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

منگل کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سرفلپ جانز نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ایڈمرل سرفلپ جانز نے ملاقات کی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان کو بحر ہند میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 17:15:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں