سپیکر ایازصادق کی زیر صدارت نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے پارلیمانی رہنماؤں

کا5واںاجلاس(کل) ہوگا اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل کیلئے قو می اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت ہوگی

منگل 14 نومبر 2017 17:13

سپیکر ایازصادق کی زیر صدارت نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی زیر صدارت نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کا5واںاجلاس(کل)بد ھ کو ہوگا،اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل کیلئے قو می اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس(کل)بدھ کی شام 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے ،اجلاس میں قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی قائدین شرکت کریں گے۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کی حلقہ بندیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنمائوں کے 4اجلاس ہوئے مگر ان اجلاسوں میں سیاسی جماعتوں کے مابین آئینی ترمیم پر اتفاق رائے نہ ہوسکا تھا،گزشتہ اجلاس میں پیپلز پارٹی نے موقف اختیار کیا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی سے قبل مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیا جائے اور سی سی آئی سے منظوری کے بعد بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے،جبکہ دیگر جماعتوں نے اسکی مخالفت کی تھی اور معاملہ پارلیمنٹ میں ھل کرنے پر زور دیا تھا،جس کے بعد سپیکر ایاز صادق نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ اس حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے،کیونکہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر آئینی ترمیم کا بل منظور نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :