نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرانے کیلئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے، عدل کے سارے سانچے نواز شریف اوران کے خاندان کیلئے ہیں، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال سے کہاں تھی مریم نواز کا ٹویٹ

منگل 14 نومبر 2017 17:13

نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرانے کیلئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے، عدل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرانے کیلئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے، عدل کے سارے سانچے نواز شریف اوران کے خاندان کیلئے ہیں، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال سے کہاں تھی عمران خان کا کیس قانونی اعتبار سے اقامے کے لطیفے سے زیادہ سنگین ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عدل کے سارے سانچے نواز شریف اوران کے خاندان کیلئے ہیں،دوسروں سے کوئی سوال اور نہ کوئی جواب،کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال سے کہاں تھی ہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرانے کیلئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے، عمران خان کا کیس قانونی اعتبار سے اقامے کے لطیفے سے زیادہ سنگین ہے۔اب قوم اس فیصلے کا اظہار کر رہی ہے۔