Live Updates

تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک ساتھ متعدد وکٹیں گرا دیں

سابق صدرپیپلزپارٹی پنجاب رانا آفتاب،سابق ایم پی اےسجادجتھول،جیکب آباد سے بابو عبدالقادربرڑو اورصدام خان برڑوکا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان،عمران خان نےخیرمقدم کیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 نومبر 2017 16:59

تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک ساتھ متعدد وکٹیں گرا دیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) : تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی متعدد وکٹیں گرا دیں،پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر رانا آفتاب،سابق ایم پی اےسجادجتھول،جیکب آباد سے بابو عبدالقادربرڑو اورصدام خان برڑو نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے،عمران خان نے شمولیت اختیارکرنے والوں کاخیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نےپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں سے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

ملاقات میں ملک اور سندھ کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان سے پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر رانا آفتاب، بہاولنگر سےسابق ایم پی اےسجاد جتھول، جیکب آباد سے بابو عبدالقادربرڑو اورصدام خان برڑو نے ملاقات کی۔ اس موقع پرپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کریں گے۔
تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک ساتھ متعدد وکٹیں گرا دیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات