تعلیمی ادارے تعلیم کے معیار میں 19 ،ْ20 کا فرق دکھانے کی بجائے ہزار درجوں کا فرق دکھانے کی جستجو میں لگ جائیں ،محمدعاطف

منگل 14 نومبر 2017 16:49

تعلیمی ادارے تعلیم کے معیار میں 19 ،ْ20 کا فرق دکھانے کی بجائے ہزار درجوں ..
ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم محمدعاطف خان نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعلیم کے معیار میں 19 ،ْ20 کا فرق دکھانے کی بجائے ہزار درجوں کا فرق دکھانے کی جستجو میں لگ جائیں اور اس سلسلے میں ایمانداری ، محنت اور سچی لگن کا مظاہرہ کرنے والے اداروں، اساتذہ کرام اور طلبہ کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے صوبہ بھر کے ماڈل سکولوں کے بورڈ آف گورنرز کے میٹنگز کے دوران باتیں کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری تعلیم خالد خان اور دوسرے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر تعلیم نے اس موقع پر تعلیمی اداورں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ٹیچر ٹریننگ اور آئی ٹی پر خصوصی توجہ دے کر اپنے تعلیمی نظام کو وقت کی ضرورت کے مطابق اپ ڈیٹ کرتے ہیں کیونکہ ان اداروں کے پاس وافر مقدار میں فنڈز دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کہیں پر استعداد کی کمی کا مسئلہ ہے تو اس کے بارے میں حکومت کو واضح طور پر آگاہ کردیں تا کہ اہل لوگوں کی خدمات حاصل کرکے نظام تعلیم کو بہتر سے بہتر کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ معاملات میں انتہائی درجے کی شفا فیت لائی جائے تاکہ موجودہ حکومت کی تبدیلی کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انکی حکومت کا ہر واضح پیغام تمام سرکاری مشینری کو پہنچنا چاہئے کہ تبدیلی کے ایجنڈے پر عمل در آمد میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری مشینری اس بات کو سمجھ لے کہ ایمانداری سے ملک اور قوم کی خدمت میں ہی ہم سب کی بہتری ہے تو لہذ ا انھیں چاہئے کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ انجام دے۔

متعلقہ عنوان :