ْکراچی ،ْرینجرز کی لیاری میں کارروائی ،

جوئے کے اڈے کی سرپرستی کرنے والا 14رکنی گروہ گرفتار ملزمان میں جنید، محمد عابد، سمیر، سلمان، اسد، محمد علی، محمد اسلم، ذاکر، نعمان، حارث، سہیل ، حسن، ناصر اور جوادشامل

منگل 14 نومبر 2017 16:47

ْکراچی ،ْرینجرز کی لیاری میں کارروائی ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان رینجرز(سندھ)نے منشیات فروش اور ٹارگٹ کلر ز کی موجودگی کی اطلاعات پر لیاری کے علاقے میں چھاپہ مار کر 14 افرادپر مشتمل ایک گروہ کو گرفتار کر لیا جو علاقے میں جوئے کے اڈے کی سرپرستی کے ساتھ ساتھ جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں جنید، محمد عابد، سمیر، سلمان، اسد، محمد علی، محمد اسلم، ذاکر، نعمان، حارث، سہیل ، حسن، ناصر اور جوادشامل ہیں۔ملزمان کو بر آمد کی گئی رقم کے ساتھ قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :