سعودی عرب ، 12 سالہ بچی چیتے کے حملے سے بال بال بچی
تازہ ترین : 1
سعودی عرب ، 12 سالہ بچی چیتے کے حملے سے بال بال بچی

سعودی عرب ، 12 سالہ بچی چیتے کے حملے سے بال بال بچی

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2017ء) سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں 12سالہ بچی کھتیوں کی سیر کر رہی تھی کہ چیتے نے اچانک سے اس پر حملہ کر دیا اور وہ اس حمے سے معجزاتی طور پر بال بال بچی ۔ تفصیلات کے مطابق مایا بخش کھتیوں کی سیر کو گئی ہوئی تھی۔ وہاں اچانک چیتے نے اس پر حملہ کردیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے مایا بخش کو چیتے کی گرفت سے آزاد کرایا۔

اسکے باوجود اسکے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر چیتے کے پنجے کے نشان پڑ گئے اور وہ زخمی بھی ہو گئی۔ مایا بخش کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ اس وقت اسکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ بچوں کے پروگراموں میں بھی اسے بڑے پیمانے پر دکھایا جارہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ مایا بخش کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 16:32:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں