وفاقی دارالحکومت کے 422 تعلیمی اداروں میں حفظان صحت ‘پینے کے صاف پانی سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ‘

ہاتھ دھونے کا عالمی دن عملی طور پر نئی نسل کو آگاہی فراہم کر کے منایا جارہا ہے ‘ طارق فضل چوہدری

منگل 14 نومبر 2017 16:37

وفاقی دارالحکومت کے 422 تعلیمی اداروں میں حفظان صحت ‘پینے کے صاف پانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے 422 تعلیمی اداروں میں حفظان صحت ‘پینے کے صاف پانی سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ‘ہاتھ دھونے کا عالمی دن علامتی طور پر نہیں منا رہے بلکہ عملی طور پر نئی نسل کو آگاہی فراہم کر کے منایا جارہا ہے ‘ صفائی سے متعلق اسلام نے تو دنیا کو بہت پہلے سیکھا دیا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے ۔

وہ پیر کو اسلام آباد ماڈل گرلز کالج میں ہاتھ دھونے کے عالمی دن کی مناسبت سے صحت مند پاکستان پروگرام کے تحت ہمارے ہاتھ ‘ہمارا مستقبل کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت جہاں ہر شعبے میں محنت ‘لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے ‘اسی طرح تعلیم کے شعبے میں بھی اصلاحات پروگرام پر کام جاری ہے‘اس ضمن میں طے شدہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 22 سکولوں میں مثالی ادارہ بنانے کے پروگرام پر عمل کیا گیا ہے ‘200 تعلیمی اداروں میں بھی اسی طرح کا کام جارہی ہے ‘ تعلیمی اداروں میں حفظان صحت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اسکے ساتھ ساتھ سائنس لیبارٹری ‘ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن ‘ نئے واش رومز کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام پر اسی تیزی سے کام کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام عوامی ترقی ‘فلاح کے کاموں کے ثمرات آنے شروع ہوگئے ہیں ‘2018کے الیکشن میں عوام ووٹ کی صورت میں دوبارہ مسلم لیگ ن کو کامیاب کریگی ۔انہوں نے کہا کہ 2013کا پاکستان اور 2018کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہوگا اور یہ ہی حقیقی تبدیلی اور ترقی کا سفر تھا جو مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سالوں کے دوران کامیابی سے طے کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :