مولانا طارق جمیل کو رائے ونڈ میں نواز شریف کو سمجھانے کے لیے مدعو کیا گیا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 نومبر 2017 15:36

مولانا طارق جمیل کو رائے ونڈ میں نواز شریف کو سمجھانے کے لیے مدعو کیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2017ء) : معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے گذشتہ ہفتے رائے ونڈ میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات سے متعلق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے اہل خانہ کے کچھ افراد نے مولانا طارق جمیل کو مدعو کیا تھا اور ان سے کہا تھا کہ وہ نواز شریف کو آ کر سمجھائیں کہ وہ اداروں سے ٹکر نہ لیں۔

(جاری ہے)

مولانا طارق جمیل سے نواز شریف اور شہباز شریف کے مابین اختلافات کو سُلجھانے میں کردار ادا کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔ کیونکہ نواز شریف جس روایت کو لے کر آگے چلنا چاہ رہے ہیں وہ روایت نہ تو پاکستان کے لیے اچھی ہے ، نہ پاکستانی عوام کے لیے اور نہ ہی ملکی یکجہتی کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک رپورٹ پڑھی جس میں کہا گیا کہ اس ملاقات میں سیاسی معاملات سمیت دیگر معاملات پر بھی بات کی گئی جس کی تاحال تردید نہیں آئی۔ صابر شاکر نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: