بلوچستان میں قیام امن کے لئے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں بے مثال ہیں،

امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت بلوچستان کی حکومت کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی، شاہد خاقان عباسی وزیراعظم کی کوئٹہ میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس کی صدارت

منگل 14 نومبر 2017 16:28

بلوچستان میں قیام امن کے لئے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں ..
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں بے مثال ہیں، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت بلوچستان کی حکومت کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء الله زہری، وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، آئی جی ایف سی، وزیر داخلہ بلوچستان، چیف سیکریٹری بلوچستان، آئی جی پولیس اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کے شہداء کے لئے دعا کی۔ سیکریٹری ہوم بلوچستان نے امن و امان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں شیعہ زائرین کے لئے سیکورٹی اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔