مردم شماری کے نتائج پر اعتراض ، کچھ بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے، وزیراطلاعات سندھ

منگل 14 نومبر 2017 16:24

مردم شماری کے نتائج پر اعتراض ، کچھ بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں مردم شماری کے نتائج پر اعتراض ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ کچھ بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔

(جاری ہے)

کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے،ہمیں نتائج پر اعتراض ہے،اس کا حل یہی ہے کہ کچھ بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس میں ڈی جی رینجرز کی بات میں اعتراض والی کوئی بات نہیںہے،،ڈی جی رینجرز نے امن کے لیے بہترین کام کیا،ڈپٹی اسپیکر شہلارضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ شہلارضا کے خلاف عدم اعتماد کو دیکھ لیں گے،دو کے سوا کسی رکن نے شہلارضا کیخلاف احتجاج میں ساتھ نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :