قندیل بلوچ قتل کیس ؛ مفتی عبدالقوی کی ضمانت منظور ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 14 نومبر 2017 15:22

قندیل بلوچ قتل کیس ؛ مفتی عبدالقوی کی ضمانت منظور ہو گئی
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14نومبر 2017ء ):قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی ضمانت منظور ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم عبدالقوی نے عدالت میں اپنی ضمانت کی درخواست دی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے مفتی عبد القوی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔یاد رہے کہ مفتی عبد القوی ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس میں زیر حراست ہیں اور گزشتہ دنوں انکی ضمانت خارج کر دی گئی تھی اور پولیس نے انکو حراست میں لے لیا تھا۔