سپارکو اور دیگر تحقیقی ادارے اپنی تحقیق میں وسعت پیدا کریں،ممنون حسین

منگل 14 نومبر 2017 16:12

سپارکو اور دیگر تحقیقی ادارے اپنی تحقیق میں وسعت پیدا کریں،ممنون حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہمارے ہمسایہ ممالک بھی خلائی تحقیق میں آگے نکل چکے ہیں ہمارے نوجوانوں اور سینئر سائنسدانوں کو چاہیے کہ وہ بھی خلائی تحقیق کے شعبے میں نئی مثالیں قائم کریں، ان خیالات کا اظہار صدر ممنون حسین نے ایرو پیس سائنس اور انجنیئرنگ کی پانچویں عالمی کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ خلائی تحقیق میں ہمارے تعلیمی اور تحقیقی اداروں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا90کی دہائی میں بدر۔

(جاری ہے)

1سیارہ خلاء میں بھیجا گیا جو کہ مثبت پیش رفت ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2عشروں میں خلائی تحقیق میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے لیکن ہمارے ہمسایہ ممالک بھی خلائی تحقیق میں کافی آگے نکل چکے ہیں جو کہ ہمارے لیے ایک سبق ہے انہوں نے کہا کہ سپارکو اور دیگر تحقیقی ادارے اپنی تحقیق میں وسعت پیدا کریں اور خلائی شعبے میں نئے سوالات کے جوابات تلاش کریں محدود وسائل سے ہمارے عملی اور تحقیقی سرگرمیوں پر اثر انداز ہوئے ہیں لیکن ہمارے حکومت نے کم وسائل کے باوجود اس شعبے کی فراغ دلی سے سرپرستی کی ہے ممنون حسین نے کہا کہ عالمی کانفرنس کا انعقاد سائنس کی دنیا میں پاکستان کے ممتاز مقام کا عکاس ہے انسٹی ٹیوٹ آٖف پیس ٹیکنالوجی کا عالمی خلائی تحقیقی اداروں کے ساتھ اچھا تعاون ہے نوجوانون اور سینئر سائنسدانوں کو اس شعبے میں نئی مثالیں قائم کرنے چاہیے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قوم کے سائنسدان اور محققین اپنے عزم سے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیں گے اور روایتی طریقوں سے ہٹ کر تحقیق اور ترقی میں کردار ادا کریں گی