سیکیورٹی خدشات کے باعث ہائی پروفائل مقدمات کراچی سے سکھر منتقل
تازہ ترین : 1
سیکیورٹی خدشات کے باعث ہائی پروفائل مقدمات کراچی سے سکھر منتقل

سیکیورٹی خدشات کے باعث ہائی پروفائل مقدمات کراچی سے سکھر منتقل

ایئر پورٹ حملہ، ساجد قریشی قتل،کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے مقدمات سمیت دیگر اہم کیسز شامل ہیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء) سیکیورٹی خدشات کے باعث سندھ ہائیکورٹ نے 10 ہائی پروفائل مقدمات کو کراچی سے سکھر منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے 10 ہائی پروفائل مقدمات کو کراچی سے سکھر منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ کراچی سے سکھر منتقل کئے جانے والے مقدمات میں ایئر پورٹ حملہ کیس، ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی قتل، کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے مقدمات سمیت دیگر اہم کیسز شامل ہیں۔

کراچی میں ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث ملزمان کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پہلے ہی سکھر جیل منتقل کیا جاچکا ہے۔مقدمات کو کراچی سے سکھر منتقل کرنیسے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے ممبر انسپیکشن ٹیم کا نوٹیفیکیشن اے ٹی سی کو موصول ہوگیا ہے اور جلد احکامات پرعمل درآمد کیا جائیگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 16:04:28

اپنی رائے کا اظہار کریں