وزیر دفاع 3روزہ دورے پر کینیڈا پہنچ گئے

انجینئر خرم دستگیر خان اقوام متحدہ کے قیام امن کی دفاعی وزراتی کا نفر نس میں پاکستان کی نما ئند گی کریں گے

منگل 14 نومبر 2017 16:04

وزیر دفاع 3روزہ دورے پر کینیڈا پہنچ گئے
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان 3روزہ دورے پر کینیڈا پہنچ گئے جہاں وہ وین کور میں اقوام متحدہ کے قیام امن کی دفاعی وزراتی کا نفر نس میں پاکستان کی نما ئند گی کریں گے۔ وزیر دفاع نے کہا پاکستان ماضی میں اور مستقبل میں بھی جنگ سے متا ثر خطو ں میں اقوام متحدہ کی طویل المد تی امن کو ششوں کی حما یت جاری رکھے گا ۔

ہم وہ پہلا ملک ہیں جونیشنل یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں ’’امن اور تنا زعہ سٹڈ یز ‘‘ کے نام سے پر وگرام شر وع کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع اقوام متحدہ کے قیام امن آپرشیز میں ’’ سمارٹ پلیج ‘‘پر خطا ب کریں گے ۔ اور بعد میں اجلاس کے مر کزی خیال ’’ابتدائی انتباہ اور تعیناتی ‘‘ پر در پیش چیلنجز پر پاکستان کے نظریات اور تجاویز پیش کر یں گے ۔

خرم دستگیر خان اپنے بین الا قوامی ہم منصبوں سے دو طر فہ باہمی تعلقات پر ملا قا تیں بھی کریں گے ۔ پاکستان اقوام متحدہ کے قیام امن میں اپنی افواج کے ذریعے شرکت کرنے والا ایک اہم ملک ہے جس نے اقوام متحدہ کے 10مختلف مشنز میں 6000افواج تعینات کی اور 1960 سے پاکستان 180,000 افواج کو اقوام متحدہ کے 45 مشنز پر دنیا کے 28 مختلف ممالک میں بھیج چکا ہے۔