ایف آئی اے نے بانی متحدہ کیخلاف مقدمہ میں سکیورٹی خدشات ظاہر کر دئیے

افسران کے انکار کے بعدا لطاف حسین کے خلاف مقدمہ کراچی سے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد منتقل کردیا گیا

منگل 14 نومبر 2017 16:04

ایف آئی اے نے بانی متحدہ کیخلاف مقدمہ میں سکیورٹی خدشات ظاہر کر دئیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) ایف آئی اے کراچی کے افسران نے بانی متحدہ کیخلاف مقدمہ میں سکیورٹی خدشات ظاہر کر دئیے۔ ایف آئی اے افسران کے انکار کے بعد انسداد دہشتگردی ونگ اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ مقدمے میں ارشد وہرہ، بابر غوری، خواجہ ریحان منصور سمیت ایم کیو ایم کے دیگر رہنما بھی ملزم نامزد ہیں۔

مقدمہ سرفراز مرچنٹ کی شکایت پر الطاف حسین اور خدمت خلق فاونڈیشن کے خلاف درج کیا گیا تھا۔باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آ ئی اے نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایم کیو ایم کے بانی سربراہ الطاف حسین کے خلاف مقدمہ اسٹیٹ بینک سرکل کراچی سے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد منتقل کردیا ہے۔ اکتوبر میں درج کیے گئے اس مقدمے کی تفتیش میں ایف آئی اے کراچی کے افسران نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

(جاری ہے)

ذمہ دارذرائع کے مطابق مقدمے کے ٹرانسفر کے حوالے سے ڈی جی ایف آئی بشیر میمن نے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ مقدمے سے متعلق دستاویزات بھی انسدا د دہشت گردی ونگ کو فراہم کردی گئی ہیں۔یہ ونگ خدمت خلق فاونڈیشن کے ذریعے الطاف حسین کے اکائونٹس میں جانے والی رقم کے ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے امور کا جائزہ بھی لے گا۔یہ مقدمہ سرفراز مرچنٹ کی شکایت پر الطاف حسین اور خدمت خلق فاونڈیشن کے خلاف درج کیا گیا تھاجبکہ مقدمے میں ارشد وہرہ، بابر غوری، خواجہ ریحان منصور سمیت ایم کیو ایم کے دیگر رہنما بھی ملزم نامزد ہیں۔

متعلقہ عنوان :