سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کل ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی علی رضا عابدی سے ..
تازہ ترین : 1
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کل ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی علی رضا ..

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کل ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی علی رضا عابدی سے استعفیٰ کی تصدیق کرینگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی علی رضا عابدی سے استعفیٰ کی تصدیق کل بدھ کوکرینگے ۔تفصیلات کے مطابق سپیکر اسمبلی نے کل بدھ کو استعفے کی تصدیق کیلئے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو طلب کر رکھا ہے ۔یاد رہے کہ علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے انتخابی اتحاد سے اختلاف کرتے ہوئے پارٹی کی ممبر شپ سے استعفیٰ دیا انہیں اس اتحاد پر شدید تحفظات تھے ،ْاسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کے مقابلے میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق توقع ہے اپنی قیادت کے منانے کے بعد وہ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر بضد نہیں رہیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 15:31:42

اپنی رائے کا اظہار کریں