محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کا سارک کانفرنس کے ایجنڈا میں جنوبی ایشیا میں پیدا ہونیوالی آلودگی ،سموگ سے متعلق مسئلے کی شمولیت بارے وفاقی حکومت کو درخواست دینے کا فیصلہ

منگل 14 نومبر 2017 15:21

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کا سارک کانفرنس کے ایجنڈا میں جنوبی ایشیا میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے سارک کانفرنس کے ایجنڈا میں جنوبی ایشیا میں پیدا ہونے والی آلودگی اور سموگ سے متعلق مسئلے کی شمولیت بارے وفاقی حکومت کو درخواست دی جائے گی ۔سموگ سے متعلق منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے بہائو میں حائل غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے 16946چالان، 6ملین ،130 فٹنس سرٹیفیکیٹ منسوخ ،2200 گاڑیاں بند کی گئیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کو کسانوں کی جانب سے بہت اچھا فیڈ بیک ملا ہے ہمارے مانیٹرنگ اسٹیشن مسلسل فضائی آلودگی کو مانپ رہے ہیں محکمہ صحت کے اعدادو شمار کے تحت ان دنوں کوئی خطرناک صورتحال دیکھنے میںنہیں آئی تمام ادارے لونگ ٹرم اور مڈ ٹرم بنیادوں پر سارا سال آلودگی کے مسلے کو حل کرنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں اور اس حوالے سے اپنے اپنے سٹاف کی کیپسٹی بلڈنگ ،سٹڈی اور تجزیات کریںتاکہ مستقبل کے لیے لائحہ عمل متعین کیا جاسکے اورآکسیجن کی کمی کو پور ا کرنے کے لیے درختوں کو ترجیحی بنیادوں پر لگایا جائے تاکہ ماحول کو معتدل کیا جاسکے اور اس حوالے سے ماہرین نباتات کی مشاورت سے مکمل او ر قابل عمل جامع حکمت عملی وضع کی جائے۔

متعلقہ عنوان :