ملک کو ایٹمی قوت بنانیوالی جماعت مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کو معاشی ٹائیگر بنائیگی ‘پرویز ملک

منگل 14 نومبر 2017 15:21

ملک کو ایٹمی قوت بنانیوالی جماعت مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کو معاشی ٹائیگر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک اور وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نے کہا ہے کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والی جماعت مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کو معاشی ٹائیگر بنائے گی،مسلم لیگ (ن) ایک نظریے اور عوامی خدمت کا نام ہے،خود مختار، خوشحال اور مضبوط پاکستان ہماری منزل ہے اور اس منزل کو پانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بے پناہ محنت اورعزم کے ساتھ کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اخلاص سے کی گئی کاوشوں کی بدولت پاکستان اپنی منزل کے قریب ہے، ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کا تاریخی کارنامہ ہے،دھرنوں اور لاک ڈائون کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا جبکہ خالی نعروں سے نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی اورملک کی خوشحالی کے سفر کو روکنے کی سازش کی۔

(جاری ہے)

شکست خوردہ ان عناصر کی سیاست جھوٹ، بے بنیاد الزامات اوردشنام طرازی کے گرد گھوم رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتی ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاںمرغوب احمد،سید توصیف شاہ،ڈاکٹراسداشرف،عامر خان،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت جبکہ مسلم لیگ ن پاکستان کا نظریہ ہے، مخالفین جتنی چاہیں سازشیں کرلیں، اور نادیدہ قوتوں کے مہرے بن جائیں کامیان نہیں ہوں گے،انہیںملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کی مقبولیت میں اضافے سے یہ خوفزدہ ہیںاور انہیں2018ء میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :