پاکستان کے تمام باصلاحیت طلباء پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں‘ منشاء اللہ بٹ

حکومت پنجاب نے 3,10,000 لیپ ٹاپ تقسیم کئے ، مزید ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں،وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے گوجرانوالہ اور منڈی بہائو الدین کے انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں 2179 لیپ ٹاپ تقسیم کئے

منگل 14 نومبر 2017 15:15

پاکستان کے تمام باصلاحیت طلباء پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں‘ منشاء اللہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) صو بائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے گوجرانوالہ وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے گوجرانوالہ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میںگوجرانوالہ اور منڈی بہائوالدین کے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں7 ارب روپے کی مالیت کی2179 لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔اس موقع پرممبران قومی و صوبائی اسمبلی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،ڈائریکٹر کالجز،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ،ڈپٹی مئیر گوجرانوالہ ا ور والدین و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد کے علاوہ سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر کامیاب پوزیشن ہولڈرز طلباء کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا ۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چندسالوںمیںپنجاب اور دوسرے صو بوں کے ذہین طلباء و طالبات میں حکومت پنجاب نے 3,10,000 لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیںجبکہ اس سال مزید ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں کمپیوٹر کے استعمال کے بغیر تعلیم کا کوئی تصور موجود نہیں-پنجاب کے تمام ہائی اور مڈل سکولوں میں آئی ٹی لیبز کا قیام ہمارے اس عزم کی گواہی دیتا ہے کہ حکومت کم وسائل رکھنے والے بچوں کے لئے بھی وہی تعلیمی معیار حاصل کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں جو مراعات یافتہ طبقے کے بچوں کو حاصل ہی-آج دنیا میں جتنے بھی ترقی یافتہ ممالک ہیں ان کی ترقی کا راز جدید علوم اور سائنس وٹیکنالوجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح صوبے کے ہونہار طلبہ کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تمام تر مالی دشواریوں اور مسائل کے باوجودپنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے ۔آج پیف کے پاس ساڑھے 22 ارب روپے موجود ہیں۔میٹرک سے اعلیٰ تعلیم تک سکالرشپ مہیا کرنے والے اس ادارے سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبہ مالی استادہ کر چکے ہیں۔

اس سال انشا ء اللہ مزید ہزاروں طلبہ کو وظائف دیئے جائیں گے۔ وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبائی سطح پرہائر ایجوکیشن کمیشن کی بنیاد رکھ دی ہے اورعالمی معیار کی تعلیم و تحقیق کے سلسلے میں لاہورمیں نالج پارک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔یہ پاکستان کا پہلا نالج پارک جس کے لیے 852 ایکڑ قیمتی اراضی مختص کی گئی ہے۔اس نالج پارک میں دنیا بھر کی اہم اور نمایاں جامعات اپنے کیمپسز قائم کریں گی جس سے ہمارے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم اپنے ہی ملک میں حاصل کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام باصلاحیت طلباء پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی ذہنی صلاحیتیں ہی ہمارا قومی سرمایہ ہے۔ ان کی حوصلہ افزائی ہمارا قومی فریضہ ہے۔آپ کی روشن پیشانیوں سے میرے وطن عزیز کا درخشاں مستقبل جھلک رہا ہے جس کو دیکھ کر میں یہ ضرور کہوں گا کہ مستقبل میں ارض پاک پر آنے والی بہاروں کے آپ لوگ امین ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :