ایم کیوایم پاکستان کو24گھنٹے بعد غلطی کیوں یاد آئی فاروق ستاراسی دن بات کرلیتے تو اچھا ہوتا ،ْرضاہارون

منگل 14 نومبر 2017 15:00

ایم کیوایم پاکستان کو24گھنٹے بعد غلطی کیوں یاد آئی فاروق ستاراسی دن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنمارضا ہارون نے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان کو24گھنٹے بعد غلطی کیوں یاد آئی فاروق ستاراسی دن بات کرلیتے تو اچھا ہوتا۔رضاہارون نے کہاکہ کیا ایم کیوایم پاکستان لاڑکانہ کامینڈیٹ تقسیم ہونے سے بچارہی ہی ہمارا مطالبہ ہے فاروق ستار کے اعلی حکام کو لکھے گئے خط کو پبلک کردینا چاہیے۔

(جاری ہے)

پی ایس پی اورایم کیوایم کامعاہدہ بھی سب کے سامنے موجود ہے، معاہدہ یہی ہوا تھا کہ ایک نئے نشان،نام اور منشورکے ساتھ الیکشن لڑیں گے، پی ایس پی اور ایم کیوایم پاکستان کا انضمام ہونے کامعاہدہ ہوا تھا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو آواز پی ایس پی نے لگائی تھی وہ ہی اب ایم کیوایم کہہ رہی ہے، کراچی کے عوام کی خواہش تھی کہ دونوں جماعتیں ایک ہوجائیں۔

ایک سوال کے جواب میں رضا ہارون نے کہاکہ پی ایس پی اورایم کیوایم ملاقات میں کسی کا کردارنہیں تھا، پی ایس پی اپنے فیصلے اور پالیسیاں بنانے میں آزاد ہے۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بتائیں وہ کس انجینئرڈ سیاست کی بات کررہے تھے، بات یہ ہوئی تھی کہ ایک مدعے پر پہنچے بغیر دونوں جماعتیں قائم رہیں گی، ایم کیوایم پاکستان کسی سے بھی اتحاد کرے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔