ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک اعتماد لائی گئی تو دیکھ لیں گے ،ْ سید ناصر شاہ

منگل 14 نومبر 2017 15:00

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک اعتماد لائی گئی تو دیکھ لیں گے ،ْ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک اعتماد لائی گئی تو دیکھ لیں گے۔ وہ منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ناصر حسین شاہ نے کہاکہ مردم شماری کا مرحلہ مکمل ہوچکاہے،مردم شماری نتائج پر ہمیں اعتراض ہے حل یہی ہے کہ کچھ بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز کی بات میں اعتراض والی کوئی بات نہیں ہے۔ڈی جی رینجرز نے امن کے لیے بہترین کام کیا ہے ،ہم انکی قربانیوں کو سراہتے ہیں ڈی جی رینجرز سیاسی جماعتوں سے ملیں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے ۔ایک سوال کے جواب وزیر اطلاعات نے کہا کہ قائم مقام اسپیکر شہلارضا کے خلاف عدم اعتماد لائی گئی تو دیکھ لیں گے تاہم دو کے سوا کسی رکن نے شہلارضا کے خلاف احتجاج میں ساتھ نہیں دیا۔