16سالہ لڑکی سیلفی لیتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 14 نومبر 2017 14:10

16سالہ لڑکی سیلفی لیتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاں بحق
جھاڑ کھنڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14نومبر 2017ء ): 16سالہ لڑکی سیلفی لیتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق خود نمائی کی جانب رغبت شروع سے انسان کی فطرت کا حصہ رہی ہے ۔بدلتے وقت اور سوشل میڈیا کے استعمال نے اس خود نمائی کے شوق کو خوفناک حد تک بڑھا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیلفی تصویر لینے کا ایک ایسا ہی طریقہ ہے جو انسان کی خود نمائی کی حس کی تسکین کا باعث ہے مگر تصویر لینے کا یہ طریقہ بسا اوقات خطرناک ہی نہیں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔

اب تک درجنوں نوجوان سیلفی لیتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔تازہ ترین واقعہ بھارتی علاقے جھاڑ کنڈ کے بوکارو سٹیل پلانٹ کے قریب پیش آیا ۔جس میں 16سالہ لڑکی سیلفی لیتے ہوئے پھسلی اور ٹھنڈے پانی کے گہرےتالاب میں جا گری اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔لڑکی کی لاش تاحال لاپتہ ہے جبکہ اسکی لاش کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد بھی حاصل کر لی گئی ۔