نواز شریف نے تین ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیر غور نہیں لایا گیا ،ْدرخواست گزار کی فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا

منگل 14 نومبر 2017 14:25

نواز شریف نے تین ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ،ْسابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے تین ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا جس کے حوالے سے نواز شریف کے وکیل اعظم تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیر غور نہیں لایا گیا ۔ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیا،ْدرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔اعظم تارڑ نے اپیل منگل کو ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے احتساب عدالت نے نوازشریف کی تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :