اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 241 کو معطل کرتے ہوئے وفاق سے 14 روز میں جواب طلب کرلیا

منگل 14 نومبر 2017 14:25

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 241 کو معطل کرتے ہوئے وفاق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 241 کو معطل کرتے ہوئے وفاق سے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے خلاف مولانا اللہ وسایا کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ حافظ عرفات اور طارق اسد ایڈووکیٹ درخواست گزار کی طرف سے پیش ہوئے جنہوں نے عدالت سے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 241 معطل کرنے کی استدعا کی۔

اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ایکٹ کی معطلی کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل میں کہا کہ الیکشن سر پر ہے اور الیکشن ایکٹ 2017 کی معطلی سے افراتفری پھیلے گی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ کوئی غلط آرڈر پاس نہیں کروں گا، حساس معاملہ ہے اور اسے ایسے نہیں چھوڑ سکتے۔عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد الیکشن ایکٹ 2017 معطل کرنے کا فیصلہ دیتے ہوئے وفاق سے 14 روز میں جواب طلب کرلیا

متعلقہ عنوان :