نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنےسے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 14 نومبر 2017 13:56

نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنےسے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14نومبر 2017ء ) :سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنےسے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف نے ریفرنسز یکجا کرنےسے متعلق اسلام آباد احتساب عدالت کے8نومبر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سماعت کے لیے مقرر کر لیا ۔سماعت کے بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ 8نومبر کو احتساب عدالت نے نواز شریف کی جانب سے تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کے حوالے سے درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :