Live Updates

پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر رانا آٖفتاب پاکستان تحریک انصاف میں شامل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 14 نومبر 2017 13:50

پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر رانا آٖفتاب پاکستان تحریک انصاف میں شامل
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14نومبر 2017ء ) :پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر رانا آٖفتاب پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ اڑا دی ۔پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر رانا آفتاب نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین سے ملاقات میں رانا آفتاب نے پیپلز پارٹی چھوڑنے اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو نے کا اعلان کر دیا ہے ۔

ہاولنگر سے سابق ایم پی اےسجادجتھول سمیت جیکب آباد سے بابو عبدالقادربرڑو،صدام خان برڑو بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئےاس موقع پر عمران خان نے تمام نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا۔یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چند اہم رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے جن میں فردوس عاشق اعوان ، بابر اعوان اور وسیم افضل چن قابل ذکر ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :