دہشتگردوں کے حملے میں شہید کیپٹن جنید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،

مکمل فوجی اعزاز کیساتھ تدفین وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری سمیت سیاسی و عسکری حکام کی شرکت

منگل 14 نومبر 2017 14:16

دہشتگردوں کے حملے میں شہید کیپٹن جنید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) پاک افغان سرحد پر گزشتہ روز دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن جنید کی نماز جنازہ کے بعد انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کیپٹن جنید کی نماز جنازہ برما ٹائون جباہ میں ادا کی گئی، اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری سمیت سیاسی و عسکری حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شہید کی میت کو آبائی علاقے کے قبرستان میں تدفین سے قبل گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد جسد خاکی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے بریگیڈیئر ارشد نے جنید حفیظ کی قبر پر مٹی ڈالی جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے بریگیڈیئر فواد نے شہید کی قبر مٹی ڈالی۔شہید کیپٹن جنید حفیظ کی عمر 24 سال تھی جن کی ایک چھوٹی بہن اور ایک بھائی ہے۔

متعلقہ عنوان :