بھارت اور امریکہ کے درمیان معاہدے نے خطے کو مشکلات میں ڈال دیا،سینیٹر مشاہد حسین سید

منگل 14 نومبر 2017 14:07

بھارت اور امریکہ کے درمیان معاہدے نے خطے کو مشکلات میں ڈال دیا،سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ غیر روایتی خطرات اور چیلنجز خطے کے لئے خطرہ ہیں‘ بھارت اور امریکہ کے درمیان معاہدے نے خطے کو مشکلات میں ڈال دیا ہے‘ پاکستان علاقائی استحکام‘ ترقی اور ربط کا مرکز ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جنوبی ایشیاء کی علاقائی جہتیں اور تذویراتی خدشات پر دو روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سی پیک خطے کے لئے سب سے بڑا گیم چینجر ہے۔

پاکستان علاقائی استحکام‘ ترقی اور ربط کا مرکز ہے۔ غیر روایتی خطرات اور چیلنجز خطے کے لئے خطرہ ہیں۔ سائبر سکیورٹی‘ ماحولیاتی تغیرات‘ دہشت گردی بڑے خطرات ہیں‘ بھارت اور امریکہ کے درمیان معاہدے نے خطے کو مشکلات میں ڈال دیا ہے دنیا تیزی سے کثیر الجہتی قطبی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔