پبی میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن تیزی سے جاری

منگل 14 نومبر 2017 13:29

پبی میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن تیزی سے جاری
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء)پبی میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن تیزی سے جاری ہے۔ روزانہ پانچ سو تک افراد کی رجسٹریشن ہوتی ہے، رجسٹریشن کیلئے دسمبر تک نمبر جاری کئے گئے ہیں‘ رجسٹریشن کیلئے آنے والے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کورجسٹریشن سنٹر میں نادرا کی جانب سے سہولیات کیلئے پانچ بوتھ بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے جی ٹی روڈ پر پبی کے قریب نادرا رجسٹریشن سنٹر میں رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سنٹرکے انچارج سید جواد حسین اور سیکیورٹی انچارج معرفت خان افغان مہاجرین کو بہتر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ سنٹر میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ سوافرادکی رجسٹریشن ہوتی ہے ۔