وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی کاموں کیلئے اب تک مجموعی طور پر 74 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 14 نومبر 2017 13:29

وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی کاموں کیلئے اب تک مجموعی طور پر 74 ارب روپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 74 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے خصوصی پروگراموں کے لئے 2کھرب 33 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 30ارب ، پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے 9ارب 19کروڑ، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 18ارب 44 کروڑ، سکیورٹی اقدامات کیلئے 15 ارب اور ایرا کے لئے ایک ارب 80کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔