نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم پر مشاورت کے لئے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس کل سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا

منگل 14 نومبر 2017 13:10

نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم پر مشاورت کے لئے پارلیمانی رہنمائوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) نئی حلقہ بندیوں کے لئے آئینی ترمیم پر مشاورت کے لئے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس کل بدھ کو تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکت کیلئے قومی اسمبلی میں موجود تمام پارلیمانی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی گئی ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں حلقہ بندیوں کیلئے درکار آئینی ترمیم کے حوالے سے پیشرفت پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :