پاکستان ہائی کمیشن لندن اور کامن ویلتھ لیگ کے تحت لندن میں میلے کا انعقاد

پاکستانی ثقافت اجاگر کرنے اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کیلئے ہائی کمیشن اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، ہائی کمشنر ابن عباس

منگل 14 نومبر 2017 12:50

پاکستان ہائی کمیشن لندن اور کامن ویلتھ لیگ کے تحت لندن میں میلے کا انعقاد
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان ہائی کمیشن لندن اور کامن ویلتھ لیگ کے زیر اہتمام لندن میں میلے کے انعقاد پر پاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کیلئے ہائی کمیشن اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اشتراک اور دولت مشترکہ کے ممالک کی تنظیم کے زیر ہتمام لندن میں میلہ سجا کر پاکستانی ثقافت کے رنگ اجاگر کئے۔

(جاری ہے)

میلے میں پاکستانی ہینڈی کرافٹس، ملبوسات، شالیں، بیگز اور کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ میلے کے شرکا نے پاکستانی اشیا کو بے حد پسند کیا۔پاکستانی ہائی کمشنر کی بیگم صدف عباس نے کہا پاکستانی اسٹالز سے حاصل شدہ آمدنی کو لڑکیوں کی تعلیم کیلئے فنڈ میں جمع کرایا جائے گا۔برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرابن عباس نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کیلئے ہائی کمیشن اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :