پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی کے باوجود د بہتری کی امید ہے، اعزاز چوہدری
منگل 14 نومبر 2017 12:50
(جاری ہے)
اپنے خطاب میں انہوں نے علاقائی اور عالمی چیلنجز کا تزکرہ کیا جن کا آج کی دنیا کو سامنا ہے۔ دہشت گردی غربت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔ اعزاز چوہدری نے عسکریت پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا قومی اتفاق رائے نے سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں بہت مدد کی۔
یہ کامیابیاں زبردست اقتصادی اور جانوں کی قربانی کے بعد حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی شاندار اقتصادی کامیابیوں کا ذکر کیا جو ملک میں امن و امان کی بہتر ورتحال کے باعث حاصل کی گئی ہیں۔ نئے توانائی منصوبے اگلے سال تک مکمل ہونے کا امکان ہے جس سے لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔ پاکستان کی کثیر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جس سے پاکستان اقتصادی شعبے میں گرانقدر ترقی کرے گا۔ سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ حالیہ پاکستان امریکہ تعلقات میں کشیدگی کے باوجود تعلقات میں بہتری کی امید موجود ہے۔ دونوں ممالک کئی دہائیوں سے مشترکہ پارٹنر رہے ہیں اور القاعدہ جیسے دشمن کا مل کر خاتمہ کیا۔ پاکستان پرعزم ہے کہ امریکہ سے تعلقات کو جلد از جلد بحال کیا جائے اور مل کر کام کیا جائے۔ حالیہ امریکی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دوروں سے تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملی ہے اور کشیدگی میں کمی آئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.