Live Updates

ذیابیطس کے علاج سے متعلق عوام میں موثر انداز میں آگاہی ضروری ہے‘

ذیابیطس کے مرض سے بچائو کے لئے علاج معالجے سے زیادہ احتیاط فائدہ مند ثابت ہوتی ہے‘ ذیابیطس سے بچائو کے لئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ذیا بیطس سے بچائو کے عالمی دن پر پیغام

منگل 14 نومبر 2017 12:50

ذیابیطس کے علاج سے متعلق عوام میں موثر انداز میں آگاہی ضروری ہے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے علاج سے متعلق عوام میں موثر انداز میں آگاہی ضروری ہے‘ ذیابیطس کے مرض سے بچائو کے لئے علاج معالجے سے زیادہ احتیاط فائدہ مند ثابت ہوتی ہے‘ ذیابیطس سے بچائو کے لئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ منگل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیا بیطس سے بچائو کا عالمی دن منایا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ذیابیطس سے بچائو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ذیابیطس کے علاج سے متعلق عوام میں موثر انداز میں آگاہی ضروری ہے۔ ذیابیطس کا بروقت علاج نہ ہونے ے پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذیابیطس کے مرض سے بچائو کے لئے علاج معالجے سے زیادہ احتیاط فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ متوازن غذا کے استعمال اور باقاعدگی سے ورزش سے مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ذیابیطس سے بچائو کے لئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :