شہباز شریف کی لندن کے نجی ہوٹل میں خاتون سے ملاقات

خاتون سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 نومبر 2017 12:23

شہباز شریف کی لندن کے نجی ہوٹل میں خاتون سے ملاقات
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2017ء) :رواں ماہ کے آغاز میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی لندن میں قیام کے دوران ایک نجی ہوٹل میں ایک خاتون سے ملاقات کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں، ان تصاویر اور ویڈیو نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے متعلق ناقدین کے منہ تو کھولے ہی لیکن شہباز شریف نے اس خاتون سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

شہباز شریف نے لندن میں نہ تو اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی اور نہ ہی اپنے بھائی نواز شریف کو پاکستان روانگی کے لیے ائیر پورٹ چھوڑنے آئے۔ شہباز شریف نواز شریف کی روانگی کے وقت ایک ہوٹل میں اسی خاتون کے ساتھ موجود تھے جہاں وہ قریباً دو گھنٹے ساتھ رہے۔ شہباز شریف کی اس میٹنگ کو شریف خاندان میں پھوٹ کا واضح ثبوت بھی قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس خاتون سے متعلق کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ کچھ میڈیا ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے ملاقات کرنے والی یہ خاتون فلمسٹار ریما کی بہن تھیں جنہیں شہباز شریف کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ جبکہ ایک اور میڈیا ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے جس خاتون سے ملاقات کی وہ دراصل سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی بیٹی نتاشا نثار علی خان ہے۔ تاہم اس ملاقات کا مقصد اور اس ملاقات میں ہوئی بات چیت سے متعلق کوئی بھی معلومات تاحال حاصل نہیں کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :