وحشی درندہ 8 سالہ بچی کوزیادتی کے بعد مرنے کے لیے چھوڑ گیا، نیم مردہ حالت میں ہسپتال منتقل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 14 نومبر 2017 12:11

وحشی درندہ 8 سالہ بچی کوزیادتی کے بعد مرنے کے لیے چھوڑ گیا، نیم مردہ ..
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14نومبر 2017ء ):وحشی درندہ 8سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سبزی منڈی کے قریب مرنے کے لیے پھینک گیا ،بچی کو نیم مردہ حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور سٹی محنت کش محمد احسان کی 8سالہ بیٹی کائنات دکان سے سودا لینے گئی گھر واپس نہ لوٹی۔ اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے بچی کی تلاش شروع کردی۔ اگلے روز صبح چار بجے 8سالہ بچی کائنات سبزی منڈی کے قریب نیم مردہ حالت میں پائی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا ۔ہسپتال میں مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث بچی کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔