پاکستانی فلمسٹار ماہرہ خان کی فلم ''ورنہ'' کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 نومبر 2017 11:54

پاکستانی فلمسٹار ماہرہ خان کی فلم ''ورنہ''  کی پاکستان میں نمائش پر پابندی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2017ء) : پاکستانی فلمسٹار ماہرہ خان کی نئی فلم ''ورنہ'' کی نمائش پر پاکستان بھر میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پابندی سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز اسلام آباد (سی بی ایف سی) کی جانب سے عائد کی گئی۔ بورڈ کی جانب سےجاری بیان میں بتایا گیا کہ فلم ''ورنہ'' فل بینوں کے لیے غیر مناسب ہے ، لہٰذا اب فُل بورڈ اس فلم کا مکمل اسکرین ٹیسٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ماہرہ خان کی فلم ''ورنہ'' کا آج لاہور میں پریمئیر شو تھا، جس کے بعد آج ہی اسلام آباد اور کل کراچی میں پریمئیر شو منعقد کیے جانا تھے، فلم کی ٹیم کی پی آر ثمرہ مسلم نے اس پابندی کو شہرت کا ایک ذریعہ قرار دینے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ آدھے سے زیادہ لوگوں میں پریمئیر شو کے دعوت نامے تقسیم کیے جا چکے تھے۔ کوئی بھی سینما کسی سرٹیفیکیٹ کے بغیر فلم کیسے نمائش کر سکتا ہے؟ تاہم اس پابندی سے متعلق تاحال شعیب منصور اور ماہرہ خان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ ماہرہ خان کی فلم ''ورنہ'' 17 نومبر کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی۔

متعلقہ عنوان :