وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے،

ایئر پورٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزرا اور سینیئر حکام نے استقبال کیا

منگل 14 نومبر 2017 12:01

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے،
کو ئٹہ 14نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی منگل کو ایک روزہ دورے پر اپنے خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری، صوبائی وزیر پی اینڈ ڈ ی ڈاکٹرحامد خان اچکزئی، صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارت وال، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات سردار رضا محمد بڑیچ، وزیراعلیٰ کے مشیر محمد خان لہڑی ، چیف سیکرٹری اورنگزیب حق، وزیراعلیٰ کے ترجمان انوارالحق کاکڑ، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور دیگراعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی، قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ بھی کوئٹہ پہنچے ہیں۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ائیرپورٹ سے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں وہ صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کے علاوہ صوبے امن و امان اورترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریںگے۔